بیرون ملک ملازمت و تعلیم کے لیے جانیوالوں کے لیے بڑی خوشخبری

 کریکٹر سرٹیفکیٹ پردرج مقدمے کا ریکارڈ درج نہیں کیا جائیگا،سنگین جرائم کافیصلہ کمیٹی کریگی
لاہور(کرائم رپورٹر) بیرون ملک ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے شہریوں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر انکے خلاف درج معمولی نوعیت کے مقدمے کا ریکارڈ درج نہیں کیا جائے گا۔ایس پی سی آر او ڈاکٹر عقیلہ نقوی کا کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ،تیزرفتاری،ضلعی انتظامیہ کے مقدمات، ون ویلنگ،کم عمر ڈرائیونگ سمیت دیگر معمولی نوعیت کے جرائم کا ریکارڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ پر درج نہیں ہوگا جبکہ قتل،اغواء برائے تاوان،دہشت گردی،ڈکیتی رابری سمیت دیگر سنگین جرائم کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدآمد کیا جائے گا۔ایس پی سی آر اوکا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی شہری کو ریکارڈ ختم کروانے میں کوئی دشواری درپیش ہو تووہ ہمارے دفتر آکر درخواست دے سکتا ہے۔