نوکری کیلئے بیرون ملک جانیوالوں کا انشورنس رجسٹر ڈہونا لازمی

 2021 سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے دوران مزدوری اموات کے 2900کلیم کلیئر کیے جاچکے ہیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ چودھری طیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کا انشورنس کیلئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں رجسٹر ہونا لازم ہے، 2021 سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے مزدوری کے دوران اموات کے 2900کلیم کلیئر کیے جاچکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری طیب نے کہا کہ سالانہ 7سے 8لاکھ افراد کو پروٹیکٹر لگا کر دیتے ہیں، بیرون ملک کام کیلئے جانیوالوں کا انشورنس پریمیئر اڑھائی ہزار روپے کا صرف ایک مرتبہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 2021 سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے مزدوری کے دوران اموات کے 2900اور زخمیوں کے 900کلیم کلیئر کئے جاچکے ہیں، انشورنس کلیم اسٹیٹ لائف کی ذمہ داری، ہمارا ادارہ صرف کلیئرنس کرتا ہے۔