رجسٹریشن کے بغیر پاسپورٹ پر پروٹیکر جاری نہیں ہوگا اطلاق19 نومبر سے ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے پاک سافٹ سکلز پر رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے جس کا اطلاق 19نومبر سے ہوگا،رجسٹریشن کے بغیر پاسپورٹ پر پروٹیکر جاری نہیں ہوگا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اقدام انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیا ہے۔ وزرات سمندر پار پاکستانیز کے مطابق پاک سافٹ سکلز ایپ پر رجسٹریشن مفت ہے۔ بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد اس ایپلیکیشن پر رجسٹریشن کراتے وقت اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے۔ جن میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبر ، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک مجوزہ ملازمت کی تفصیلات شامل ہیں۔