لاہور (خصوصی رپورٹ ) بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو پروٹیکٹر آفس میں شدید مشکلات کا سامنا،فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے آنے والے نوجوان روزے کی حالت میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور رہے، پروٹیکٹر آفس میں بائیو میٹرک تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہونے سے سائلین پریشان ہو کر رہ گئے، متعدد افراد کی بیرون ملک فلائٹ، مگر پروٹیکٹر تصدیق نہ ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں، روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ،پروٹیکٹر آفس کے باہر امیدواروں کی لمبی قطاریں، سسٹم کی سست روی سے مسائل بڑھ گئے۔