2021 سے 2022 کے دوران یورپ جانے والوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا
کراچی(آئی ا ین پی ) غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا، 2022 تک پاکستان غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 10 سرفہرست مملک میں شامل نہیں تھا۔ غیر قانونی ترک وطن کے بارے میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2021 سے اکتوبر 2022 کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق معاشی مشکلات، روزگار کی کمی اور مہنگائی کے سبب پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ 2023 کے وسط تک پاکستان پانچواں بڑا ملک بن گیا، دسمبر 2023 تک 8778 افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے