اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے محمد علی درانی کس کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر اپوزیشن میں دراڑ ڈلوا رہے ہیں ‘مائنس مولانا فضل الرحمن کوئی بھی اپوزیشن اتحاد کا میاب نہیں ہوسکتا۔محمد علی درانی کے نجی ٹی وی کو انٹرویو پر جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مائنس مولانا فضل الرحمن کوئی بھی اپوزیشن اتحاد کا میاب نہیں ہوسکتا ۔مولانا نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کالے ناگ کو کچل دیا