جے یو آئی طاقت ، تشدد کی حامل سوچ اور ذہنیت پر یقین نہیں رکھتی ، حافظ حمداللہ

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی طاقت ، تشدد کی حامل سوچ اور ذہنیت پر یقین نہیں رکھتی ، بلوچستان کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ، مصنوعی لوگوں سے بدنامی ریاست اور ریاستی اداروں کی اور نقصان ملک اور بلوچستان کے عوام کا ہوگا ۔ایک بیان میں بلوچستان حملوں پر ردعمل میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ جے یو آئی طاقت ، تشدد کی حامل سوچ اور ذہنیت پر یقین نہیں رکھتی ، بلوچستان کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ، جب تک عوام ، ریاست اور ریاستی اداروں کے درمیان دوری اور نفرت ہوگی اتنا ہی ریاستی اداروں کے خلاف دن بدن عدم اعتماد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔، حافظ حمداللہ نے کہا کہ مفاد اور اقتدار پرستوں کی دو رنگی پر اعتماد نہ کریں یہ بلوچستان کے عوام کی نمائندے نہیں ہے ، مصنوعی لوگ آپ کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار سے محظوظ ہورہے ہیں ۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ میری ریاست اور ریاستی اداروں سے درخواست ہے کہ مصنوعی لوگوں سے بدنامی ریاست اور ریاستی اداروں کی اور نقصان ملک اور بلوچستان کے عوام کا ہوگا۔