190 ملین پائونڈ کیس : عمران خان ‘ بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی این پی)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پائونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کو 10 نومبر 2026 کو باقاعدہ سماعت کیلئے   مقرر کردیا۔بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ہونے والی حالیہ اہم ملاقات کا پہلا بڑا اور اہم قانونی نتیجہ سامنے آگیا  ۔ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب سزا کے خلاف دائر کی جانے والی ان اہم اپیلوں کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں