ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فضائیہ اور بحریہ افسران کے ہمراہ بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فضائیہ اور بحریہ افسران کے ہمراہ بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے

افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کچھ دیر قبل انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

 اس موقع پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی موجود تھے۔بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں آزاد کشمیر کی غیر فوجی آبادیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پاکستانی فوج نے ان حملوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو تباہ کیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ پاک فوج نے سماہنی باغسر میں بھارتی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا، جس سے بھارت کو شدید نقصان پہنچا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے دفاع میں پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری کو بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں شدت آئی ہے اور پاکستان کی افواج بھارتی حملوں کا مؤثر جواب دینے میں کامیاب رہی ہیں۔