ویب ڈیسک: ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی بحریہ واقعی ختم ہو چکی ہے تو امریکی صدر ہمت دکھائیں۔
ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں کیے گئے جو 2025 میں تیار کیے گئے تھے، جبکہ جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے میزائل تو ابھی تک سامنے بھی نہیں لائے گئے۔دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے نیٹو نے امریکا کی مدد نہیں کی تو اس اتحاد کا مستقبل بہت برا ہو سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین کو تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر چین نے مدد نہ کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے، جبکہ یورپی ممالک نے اس معاملے پر ایران سے رابطہ بھی کیا ہے۔