پاک فضائیہ نے رافیل تباہ کر کے تاریخ رقم کردی: ریحام خان

پاک فضائیہ نے رافیل تباہ کر کے تاریخ رقم کردی: ریحام خان

پاکستانی صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے حالیہ بھارتی میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے دیے گئے مؤثر دفاعی ردعمل کی بھرپور تعریف کی ہے۔

 انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں وہ پاکستان کی "تاریخی جیت" پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی نظر آئیں۔ریحام خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خوشگوار انداز میں کہا،"پاک فضائیہ نے جو کارنامہ انجام دیا ہے، ایسا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ فرانس کے حکام نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے رافیل طیارے مار گرائے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے بلکہ تاریخ رقم کی ہے۔"ہم نے دشمن کو دھول چٹائی اور دنیا کو دکھا دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں۔"ریحام خان نے اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر پاکستان اور پاک فضائیہ کے حق میں نعرے بھی لگائے اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کے جذبات سے اتفاق کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بہادری کو سراہا ہے۔