بھارتی رافیل اور جنگی طیارے تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے ہیروز منظر عام پر

بھارتی رافیل اور جنگی طیارے تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے ہیروز منظر عام پر

پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال مئی میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ میں دشمن کے عزائم خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے جوان پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔

14 اگست کو ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان بہادر شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کی کوشش کی، جس میں 80 سے زائد بھارتی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ نے تقریباً 50 طیاروں کے ساتھ بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے، جن میں جدید رافیل بھی شامل تھا، مار گرائے۔اس واقعے کے چند دن بعد 10 مئی کو پاک فضائیہ نے جوابی آپریشن میں بھارت کے روسی ساختہ ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم، ایک ایئر بیس اور کئی اہم فوجی تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کیا۔

ایوان صدر میں اعزاز حاصل کرنے والے ان ہیروز میں شامل ہیں:

ونگ کمانڈر بلال رضا
ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود
اسکواڈرن لیڈر یوسف خان
اسکواڈرن لیڈر اسامہ اشفاق
اسکواڈرن لیڈر حسن انیس
اسکواڈرن لیڈر طلال حسن
اسکواڈرن لیڈر فدا محمد
فلائٹ لیفٹیننٹ اشہد عامر
ان افسران نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور حکمت عملی کے ساتھ عسکری و سیاسی قیادت کے اہداف کو نہ صرف مکمل کیا بلکہ دشمن کو تاریخ کا سبق بھی سکھایا۔ قوم نے پہلی بار 14 اگست کو انہیں ایک ساتھ دیکھ کر ان کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کیا۔