پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی جان کیسے بچی؟

پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی جان کیسے بچی؟

اسلام آباد:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستان کے دفاعی نظام کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں کی تباہی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان بھارتی رافیل طیاروں کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ایجیکشن سسٹم کے ذریعے بچائی گئی۔شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں، جو ان طیاروں میں نصب ہیں۔ برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچائی جاتی ہے اور یہ معلومات کمپنی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شائع کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اس کمپنی نے بچائے گئے پائلٹس کی تعداد 7,784 سے بڑھا کر 7,788 کر دی ہے، جس میں 4 نئے پائلٹس شامل ہیں۔

ان میں سے ایک پائلٹ امریکی نیوی کے سپر ہورنیٹ طیارے کی بحیرہ احمر میں تباہی کے حوالے سے ہے، جب کہ باقی 3 پائلٹس وہ ہیں جو بھارتی رافیل طیاروں کے پائلٹس تھے، جو واضح طور پر پاکستان کے ہاتھوں 6 اور 7 مئی 2025 کو مار گرائے گئے۔یہ بیان بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے بارے میں نئے انکشافات کو سامنے لاتا ہے اور اس نے دفاعی امور پر مزید بحث کو ہوا دی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا، اور اس آپریشن میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔