بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور دفاعی ماہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ناقص حکمت عملی اور رافیل طیاروں سے متعلق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے حالیہ بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔
اپوزیشن نے مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت کے دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار گیارہویں بار امریکی ثالثی کو جھوٹ قرار دے رہی ہے، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود سیز فائر کا اعلان کر چکے ہیں۔سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ جنگ جیسے اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیے تھا، مگر مودی نے صرف ذاتی سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ آپریشن سندور جیسی عسکری کارروائی پر بھی بی جے پی نے سیاست چمکائی اور آل پارٹی میٹنگ بلانے کی بجائے حقائق چھپائے۔ بھارتی فضائیہ کے نقصان کو تسلیم کرنا مودی حکومت کی ناکامیوں کا ثبوت ہے۔
راہول گاندھی کی طیارے گرنے پر سوالات کے جواب میں انہیں غدار قرار دینا جمہوریت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی جنگی حکمت عملی میں خامیاں تھیں، جن کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑا۔ میڈیا نے بھی عوام کو گمراہ کیا اور طیاروں کے حادثات کو چھپایا۔جنرل چوہان کے حالیہ بیانات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے اور مودی سرکار کے اندھیرے چہرے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے، جس سے بھارت میں بھی اس معاملے پر شدید تنقید اور عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔