ایل او سی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کی متعدد پوسٹیں تباہ

ایل او سی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کی متعدد پوسٹیں تباہ

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شجاعت اور بہادری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی اہم بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران چری کوٹ سیکٹر کے بالمقابل بھارتی فوج کی "جبڑی پوسٹ" کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔ کارروائی کے بعد پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی اور بھارتی فوجی جان بچا کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ اس موقع پر حاصل کی گئی فوٹیج میں واضح طور پر دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں جو تباہ شدہ پوسٹ سے اٹھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پونچھ سیکٹر میں "ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ" کی تباہی کی ویڈیوز بھی منظرعام پر آچکی ہیں، جس میں دشمن کے انفراسٹرکچر کو بری طرح تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اڑی سیکٹر میں موجود بھارتی 12 بریگیڈ کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارتی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب ہیں اور افواجِ پاکستان پوری قوت کے ساتھ ملک کی خودمختاری کے دفاع میں مصروف ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق آئندہ بھی کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا جواب بھرپور اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔