پاک فوج نے بھارت کے 30ڈرون مار گرائے،ایک فوجی ہیڈ کوارٹر، چیک پوسٹ بھی اڑا دی

پاک فوج نے بھارت کے 30ڈرون مار گرائے،ایک فوجی ہیڈ کوارٹر، چیک پوسٹ بھی اڑا دی
 ڈرون گردی:پاکستان کابھارت کو کراراجواب
پاک فوج نے پانڈو سیکٹر، جھنڈا زیارت میں بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے ،لاہور میں گلبرگ اولڈ ائیر پورٹ برکی جلوپارک جھیل والٹن اور ڈی ایچ اے میں ڈرون مار گرائے گئے، ڈرون حملوں سے تین سویلین شہری شہید بھی ہوئے 
راولپنڈی ، لاہور( کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارت کو ڈرون گردی کا کرار ا جواب دیدیا ہے ،30ڈرون مار گرائے ساتھ ہی ایک فوجی ہیڈ کوارٹر، چیک پوسٹ بھی اڑا دی،لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھرپور کارروائی، بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹ تباہ کردی پانڈو سکیٹر اور جھنڈا زیارت میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔کیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا تھا۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کی شرانگیزی کیخلاف موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔کیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔قبل ازیں دن بھر بھارت ڈرون سے حملہ کرتا رہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں شیخوپورہ ننکانہ صاحب اٹک جہلم گجرانوالہ گلبرگ اولڈ ائیر پورٹ برکی جلوپارک جھیل والٹن اور ڈی ایچ اے، بہاولنگر سمیت مختلف مقامات پر30بھارتی ڈرون مار گرا ئے گلبرگ کے علاقہ میں اولڈ ائیرپورٹ کے قریب آواز سنی گئی آواز اس قدر شدید کے علاقہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئیوالٹن اولڈ ائیر پورٹ کے قریب بھارتی ڈروان کرایا گیاجلو پارک جھیل کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا گیالاہور میں والٹن اور ڈی ایچ اے کے قریب سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں برکی کے علاقہ میں دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ والٹن کے علاقے میں مذید تین ڈارون کو مار گرایا گیا سائرن بجا کر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیامقامی افراد نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ بادلگائے گئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی بھارتی ڈرون حساس ایریا کے قریب گرایا گیاپاک فوج نے بھارتی ڈرون کو گرایاجلو پارک میں داخلہ بند کر دیا گیالاہور والٹن کے علاقے میں ڈارون کھیتوں میں گرا۔ لاہور برکی اور والٹن کے علاقے میں 5، ڈارون ڈارون گرائیگئے انڈیا کی نجانب سے والٹن ،برکی، شیخوپورہ جہلم اٹک اور ننکانہ صاحب کے علاقے میں7ڈارون گرائے گے ننکانہ کے علاوہ میں بھی ایک ڈارون گرایا گیا شیخوپورہ کے علاقے میں بھی ایک ڈارون گرایا گیا پاکستان ائیر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے اسے انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا اسکا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا۔اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت کے ڈرون حملوں سے تین سویلین شہری شہید جبکہ لاہور میں چار فوجی افسران زخمی اور دفاعی تنصیب کو معمولی نقصان ہوا ہے۔