پاک فوج نے بھارتی’’ سورمائوں‘‘ کو نانی یاد کرادی
بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں 6 مقامات پر 24 حملے کئے، 8 شہدا میں کمسن بچی بھی شامل: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج نے دودنیال،گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ،برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رات کی تاریکی میں بزدل بھارتی فوج نے سویلین آبادی اورمساجد پر میزائل داغ دئیے جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی ’’سورمائوں‘‘ کو نانی یاد کرادی،، بھارت کے5جنگی طیارے تباہ،3رافیل بھی شامل،بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ، متعدد پوسٹیں اڑا دیں ، دودنیال،گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردیں ،، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ،برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایاڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانی شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے کئے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جس میں معصوم بچی بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک بچی زخمی ہوئی، مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ کوٹلی مٰیں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا اور مریدکے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایاگیا جس میں ایک شہری شہید اور ایک شخص زخمی ہوا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا، شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملے کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے، آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے مزید بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارت کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا۔کیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے اور پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔کیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی ہے اور پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورتصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔کیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک معصوم بچی جو بلال مسجد شوائی نالہ کے پاس تھی شدید زخمی ہوگئی ہیں اور شوائی نالہ وہ جگہ ہے جہاں کل بین الاقوامی اور قومی میڈیا نے دورہ بھی کیا تھا۔بھارت کے حملے کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ کرکے سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کرکے ایئر سپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا اور پروازوں کو مختلف ائیرپورٹس کی جانب موڑا گیا ہے۔