پاکستانی فوج نے کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل تباہ کر دیا‘ پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کا جانی نقصان ہوا‘بھارتی کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا گیا‘، بھارتی فوجیوں نے پاک فوج سے خوفزدہ ہوکر بٹل سیکٹر میں ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے‘بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلوے الزام لگا رہا ہے، کیا کوئی ثبوت ہے پہلگام حملہ کیسے ہوا، بھارت کے عوام صرف وہی کچھ جان پار ہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے ملکی سالمیت کی ہر قیمت پر حفاظت کرینگے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے‘ جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ‘ہم ایل او سی پر بھارت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی کی انٹرنیشنل میڈیا کو بریفنگ‘، ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹر ویو
پہلا انٹرو
راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں جبکہ بھارتی کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا گیا، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے سویلین آبادی پر گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں کم از کم5افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا ۔پاک فوج کی جانب سے دیگر مقامات پر بھی بھارتی فووجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دئیے، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے
دوسراانٹرو
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاکستان اپنے وقار اور سالمیت کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ڈی آئی جی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے پاکستان اپنے وقار اور سالمیت کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے یہ بات انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی‘اس موقع پر بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسربھی موجود ہ تھے‘ڈی جی آئی ایس پی اآ نے کہا بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کشمیریوں کی گفتگو چلا دی، کشمیریوں نے اپنی گفتگو میں بھارت کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے، کشمیری اور بھارتی شہریوں نے پہلگام واقعے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا‘ پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر لگادیا، بھارت بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے الزام لگا رہا ہے، کیا کوئی ثبوت ہے کہ یہ حملہ کیسے ہوا، بھارت کے عوام صرف وہی کچھ جان پار ہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے‘بھارت کی ایک تاریخ ہے وہ سیاسی مقاصد کیلئے دہشتگردی کا نام لیتا ہے، بھارت اس سیاسی مقصد کیلیے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بناتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارتی کھلے عام تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو اسپانسر کر رہے ہیں، بھارت کے اندر دہشتگرد کیمپس ہیں، بھارت کا مقصد ہماری توجہ انسداد دہشتگردی آپریشنز سے ہٹانا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کو کون بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے وہ بھارتی میڈیا ہے۔بھارت نے پاکستان کے تمام آزاد میڈیا کو اپنے ہاں بند کر دیا، ہم یہ اجازت نہیں دیں گے آپ کچھ عرصے بعد ایک کہانی گھڑیں۔بھارت نے ایل او سی پر کشمیر میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، بھارت آزاد کشمیر میں صرف شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم ایل او سی پر بھارت کی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹر ویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہابھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو اْسے سامنے لائے، 21ویں صدیں کی جنگوں میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو اْس کے واضح ثبوت موجود ہوتے ہیں، بھارت کودو ریاستوں کے معاملے میں اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عدالت، جج اور جلاد خود ہی بن جائے۔ پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر ڈرون یا راکٹ حملہ بالکل بھی نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا بھارت کا یہ من گھڑت پروپیگنڈہ بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔