پاک فوج نے دوسرے دن بھی48بھارتی ڈرون مار گرائے

 راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج نے دو دن کے دوران درندازی کرنے والے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔رپورٹ  کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے پاک فوج کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی ڈورنز کی تفصیلات جاری کردیں۔سیکیورٹی نے بتایا کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا اور کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردئیے گئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیرہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں چھوٹے ڈرونز کوٹریک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے پاکستان کا دفاعی، ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔