پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو جھوٹی خبریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ صرف معتبر ذرائع جیسے آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کریں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ساری جعلی پوسٹس اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں، جن پر کسی صورت یقین نہ کیا جائے۔ انہوں نے عوام کو پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کرنے کی بھی تاکید کی۔