سعودی عرب میں ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، شہزادہ بندر کا انتقال گزشتہ روز ہوا، اور نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، دیگر شہزادے، حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب میں شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبدالعزیز کا بیرون ملک انتقال ہو گیا تھا۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔