پاکستان بار کونسل بھارتی جارحیت کیخلاف آج ملک گیر ہڑتال کرے گی

اسلام آباد  (آئی ا ین پی)  پاکستان بار کونسل نے  آج  ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کرتی ہے، بار ایسوسی ایشنز کل ہڑتال سمیت قراردادیں منظور کرے گی اور  بار کونسل کی ہدایت پر ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی۔