اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان بار کونسل نے (آج)جمعہ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کرتی ہے، بار ایسوسی ایشنز آج ہڑتال سمیت قراردادیں منظور کرے گی اور بار کونسل کی ہدایت پر ملک بھر میں وکلا برادری ریلیاں نکالے گی۔اقوام متحدہ سے بھارتی جارحیت پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔