لاہور‘اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

دیر میں شدید بارش نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں طغیانی، تودے گرنے سے سڑکیں بند
  12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے:محکمہ موسمیات 
 اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ،لاہور  سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ا ور ہلکی بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا ،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔جمعرات کو راولپنڈی ، اسلام آباد   اور صوبائی دارالحکومت  لاہور   میں   جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔  ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کریگی،ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، 12مئی  تک  راولپنڈی اسلام آباد، مری،گلیات، کشمیر  میں تیزہوائو ں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا صوبے کے علاقے دیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں طغیانی اور تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں، جس سے لوگ متاثرہ علاقوں میں پھنس کر رہ گئے