اسلام آباد،پشاور(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،سوات ،مالاکنڈ ، مہمند، مینگورہ ،لنڈی کوسل ،لوئردیر اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق 17:30 پر زلزلہ آیا ۔ زلزلہ کی شدت 5.4 بتائی گئی اور جس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان بتایا گیا۔