اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلا م آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض اوقات تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائوں، گرج چمک اور بارش متوقع ہے