لاہور(آئی این پی )مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کا آغاز ہوگیا ،،اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 17 اگست تک پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست تک پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔