برازیل میں فٹبال میچ میں ہنگامے کے دوران 23 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ، نیا ریکارڈ قائم

برازیل میں فٹبال میچ میں ہنگامے کے دوران 23 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ، نیا ریکارڈ قائم

برازیل کے کیمپیوناتو مینیرو فائنل میں روایتی حریف کلب کروزیرو اور ایٹلیٹیکو مینیرو کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ایٹلیٹیکو مینیرو کے گول کیپر ایورسن نے کروزیرو کے مڈفیلڈر کرسٹن کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس واقعے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آمنے سامنے ہو گئے اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ریفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 23 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا، جو برازیل کی فٹبال تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ تعداد میں ریڈ کارڈ دینے کا ریکارڈ ہے۔میچ کے بعد ایٹلیٹیکو مینیرو کے کھلاڑی ہلک نے افسوس کا اظہار کیا، جبکہ کروزیرو کے کوچ ٹائٹ نے فتح کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔