داماد پر تشدد ،ویڈیو وائرل، 3ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹائون کے علاقے رسول پورہ میں سسرالیوں کی جانب سے داماد پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نواب ٹائون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تین افراد نے مل کر ریاض عرف ملنگ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان میں ارشاد، ناصر اور محمد خان شامل ہیں۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق تشدد کا واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔