ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ یوسف والا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 4 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔