لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نادر آباد میں شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ چوکی انچارج نادر آباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق تشدد کرنیوالے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیاملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہٰی بھٹی شامل ہیں ملزمان شہری بلال اور مدثر عباس کو بہانے سے الہٰی بھٹی کے ڈیرے پر لے گ ئے ملزمان شہریوں کو ڈیرے پر لے جا کر تشدد کرتے اور ویڈیو بناتے رہیکسی کو بتانے پر ملزمان کی جانب سے جان سے مار دینے کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیامقدمہ درج کرتیمزید کارروائی کے لئے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا ہے۔