عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک)ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسورن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی، انہوں نے اپنے حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔عثمان وزیر نے ایک منٹ اور 41 سیکنڈز میں بھارتی باکسر کو چت کیا۔بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ  عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی، وہ17/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔