سٹاک ہوم (آئی این پی )سوئیڈش شہری نے اپنی ناک کے نتھنوں میں 81 ماچس کی تیلیاں ڈال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ مارٹن سٹروبی نے ادارے کی انتظامیہ کو بتایا کہ اس کے بچے ادارے کی تازہ ترین کتاب سے بہت متاثر تھے اور انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنا کوئی ریکارڈ بنالیں تو یہ بہت زبردست ہوگا۔ سٹروبی نے بتایا مجھے شروع میں لگا کہ میں کسی بھی چیز میں دنیا میں سب سے بہترین بننے کے قابل نہیں ہوں، لیکن جب میرے بچوں نے مجھے مختلف ریکارڈ دکھائے تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ شاید کوئی ایسا ریکارڈ ہو جسے توڑنے کی میرے پاس صلاحیت ہو، پھر میں نے ریکارڈ کی تلاش شروع کی