13 وارداتیں ،اچھرہ سے 95لاکھ روپے مالیتی سونا چوری

 عاصم سے سوا 3لاکھ ،آصف سے 4 لاکھ ،مجتبیٰ سے3لاکھ نقدی لوٹ لی گئی
 سونا اویس کی جیولری فیکٹری سے چوری ہوا،دیگر علاقوں سے 2گاڑیاں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 13 وارداتیں ،اچھرہ سے 95لاکھ روپے مالیتی سونا چوری ہوگیا،دیگر وارداتوں میں بھی شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے مانگامنڈی میں عاصم سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبآ ئل فون،کوٹ لکھپت میں آصف سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون، شفیق آٓباد میں لیاقت سے 3لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل،فیکٹری ایریا میں مجتبیٰ سے3لاکھ روپے اور موبائل فون،شادمان میں فیاض سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں خاتون سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، گجرپورہ میں ایوب سے2لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے اچھرہ میں اویس کی جیولری فیکٹری کے دفتر سے 95لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے اویس کی مدعیت میں نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء کوٹ لکھپت اور نوانکوٹ سے 2گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون، مناواں اور لاری اڈا سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔