قومی اسمبلی کے اجلاس میں دفاع کے بجٹ پر اپوزیشن کی 22کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت دفاع کے26کھرب 8ارب 72کروڑ 95لاکھ کے 5مطالبات زر منظور کر لیتے گئے جبکہ دفاع کے بجٹ پر اپوزیشن کی 22کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گیئں قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا شرمناک دن ہے اپوزیشن نے وزارت دفاع پر کٹوتی کی تحریکیں دی ہیں یہ جب کھڑے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں الیکشن ہار گئے یہ بہت بڑی بیماری ہے خیبرپختونخوا میں آپ کی تیسری حکومت ہے اور آپ کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے کھڑے ہوکے کہتے ہیں ہائبرڈ حکومت ہے 1962 میں ہائبرڈ نظام متعارف کرایا گیا آپ آج اس کی مذمت کرو،کھڑے ہوکے کہو میں اس کی مذمت کرتا ہوں یہ اسرائیل اور بھارت کی زبان بولی جارہی ہے ہمت ہے تو اس نظام کی مذمت کرو ورنہ منہ بند رکھو آپ دو ہزار اٹھارہ میں بھی الیکشن ہار گئے ہیں میں سب کو جانتا ہوں آئندہ ایسی زبان استعمال نہ کی جائیانہوں نے سیاسی تقاریر کیں اس بجٹ کی شکل میں پاکستان ترقی کرتا نظر آرہا ہے