پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شروع کی گئی پابندیوں میں جزوی نرمی کر دی گئی ہے۔
شہر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت ٹریفک پولیس کے افسران سے واپس لی گئی سرکاری گاڑیاں دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام اخراجات کم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، تاہم انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں نرمی کی گئی ہے۔قبل ازیں ایس پیز، ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو موٹر سائیکلوں پر پٹرولنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، لیکن نئی ہدایات کے مطابق سیکٹر انچارجز اب پٹرولنگ کے بجائے گاڑیوں پر سٹینڈنگ ڈیوٹی انجام دیں گے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے کہا کہ کسی بھی سرکاری گاڑی کو ڈیوٹی سلپ کے بغیر پولیس لائن سے روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، تاکہ شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں عوامی سہولت کے لیے ٹریفک وارڈنز کو عید تک رکشہ، موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کے چالان کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق یہ اقدامات وسائل کے مؤثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔