قطر ایئر ویز کی اسلام آباد سے دوحہ فلائٹس بدستور منسوخ

قطر ایئر ویز کی اسلام آباد سے دوحہ فلائٹس بدستور منسوخ

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور لاہور سے قطر اور اتحاد ایئر ویز کی فلائٹس بدستور منسوخ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ابو ظہبی جانے والی اتحاد ایئر ویز کی فلائٹس بھی منسوخ رہی ہیں۔دوسری جانب ایمریٹس، آئیر عربیہ اور فلائی ناس نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے اور پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دیگر ملکی و غیر ملکی پروازوں کا آپریشن جاری ہے۔ ائیرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ روانگی سے پہلے پرواز کی تصدیق کریں اور ایئر لائنز کی ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔لاہور سے مشرق وسطیٰ اور کچھ ایشیائی مقامات کے لیے پروازیں نویں روز بھی منسوخ رہی۔ لاہور سے یو اے ای، دوحہ اور بحرین کے لیے کل 12 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ان میں

لاہور سے ابو ظہبی جانے والی ائیر بلیو پی اے 430 اور اتحاد ایئر وائے 285،
ابو ظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ایئر وائے 284 شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 8 مارچ کو بھی لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ اور کویت جانے والی بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں، جن میں ائیر سیال PF 796 اور PF 797 بھی شامل تھیں۔