مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازیں 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
پاکستان سے بھی مسلسل چھٹے روز مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے جانے والی متعدد بین الاقوامی فلائٹس متاثر ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی فلائٹس میں شامل ہیں:
برٹش ایئر ویز: اسلام آباد سے لندن
قومی ایئر لائن: دبئی
ایئر بلیو اور ایئر سیال: دبئی اور ابو ظہبی
ائیر سیال: دمام اور ریاض
قطر ایئر ویز: دوحا
اتحاد ایئر: ابو ظہبی
ایمریٹس: دبئی
فلائی جناح: شارجہ اور ریاض
گلف ایئر: بحرین
دوسری جانب، سعودی ایئر نے پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازیں 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مسقط، عمان، دبئی، کویت، ابو ظہبی، بحرین اور ماسکو کے لیے بھی سعودی ایئر کی پروازیں اسی مدت تک معطل رہیں گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازیں درج ذیل ہیں:
کراچی: 35 پروازیں
لاہور: 29 پروازیں
ملتان: 12 پروازیں
اسلام آباد: 35 پروازیں
پشاور: 14 پروازیں
سیالکوٹ: 12 پروازیں
فیصل آباد: 6 پروازیں
کوئٹہ: 2 پروازیں
دوسری جانب، خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ سے 167 خصوصی پروازیں چلائی گئی۔ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔مشرق وسطیٰ کے متعدد ائیرپورٹس بشمول دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز اڑان نہیں بھرسکی۔علاوہ ازیں، ایران میں 240، عراق میں 215، بیروت میں 58، حیفا میں 25 اور تل ابیب میں 380 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔