پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری کے باوجود آج ملک بھر سے 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ علاوہ ازیں، لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخی کی وجہ تکنیکی مسائل اور ایئرلائنز کی شیڈولنگ ہے، تاہم آنے والے دنوں میں فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری کی توقع ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔