اسلام آباد (آئی این پی) لاہور میں ہلکی ہوائیں چل پڑیں جبکہ سورج اور بادلوں کے مابین آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی امید تقریبا ختم ہوگئی ہے اور امکانات صرف 5 سے 10 فیصدہیں۔ لاہور میں ہلکی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیااورہلکی ہوائیں چل پڑی ہیں جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے۔ لاہور میں موسم توخوشگوارہے مگر فضا بدستور آلودہ ہے اورفضائی آلودگی میں لاہور ملک کا چوتھا آلودہ ترین شہر بن گیاہے،شہرمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 249 تک پہنچ گیاہے،برکی روڈ میں اے کیو آئی 284،سی آی پی آر افس کے علاقے میں 263 اوربیدیاں روڈ پر217 ریکارڈکیاگیاہے۔