مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی‘مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں اور شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، کوئٹہ، زیارت، چمن اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید برفباری کی توقع ہے، شدید برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں 18 اور 19 جنوری کو فلیش فلڈنگ کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔