ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دُھند بعض علاقوں میں شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔