محکمہ موسمیات کی 15دسمبر سے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے 15دسمبرسے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15دسمبر سے سرد ہوائیں کراچی کارخ کریں گی،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سینٹی گریڈرکارڈتک جانے کاامکان ہے۔کراچی کابھی فضائی معیارخراب ہوگیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر آگیا، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 20نمبرپرموجود ہے،شہرقائدمیں ہوائوں کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار بھی خراب ہوگیا ہے۔