اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے (آج) بدھ16 اپریل سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔