طوفان کے نتیجے میں رات کے وقت آسمان پررنگ برنگی روشنیاںنمودار ہونے کا امکان ہے
واشنگٹن(آئی این پی )سورج کی سطح پر ہونیوالے ایک بڑے دھماکے کے بعد مقناطیسی گیسوں کا ایک تیز رفتار طوفان کورونل ماس ایجیکشن(سی ایم ای )زمین کی طرف بڑھ رہا ہے جو کسی بھی وقت ہماری زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور اسپیس ویدر پریڈکشن سینٹر نے اس صورتحال کے پیش نظر شدید نوعیت کے مقناطیسی طوفان جی 3 کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔اس طوفان کے نتیجے میں رات کے وقت آسمان پر خوبصورت اور رنگ برنگی روشنیاں، جنہیں قطبی روشنیاں یا ارورا کہا جاتا ہے، نمودار ہونے کی قوی امید ہے