واشنگٹن (آئی این پی)ماہرینِ فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار ہمارے سورج کے علاوہ کسی اور ستارے پر طوفان کا مشاہدہ کیا ہے، ایک ایسا دھماکا جو اتنا طاقتور تھا کہ اگر اس کے قریب کوئی سیارہ موجود ہوتا تو اس کا ماحول تباہ ہو جاتا۔ غیرملکیخبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سورج پر ایسے شمسی طوفان اکثر بڑے دھماکوں کی شکل میں پھوٹتے ہیں جنہیں کورونل ماس ایجیکشنز کہا جاتا ہے، جب یہ زمین تک پہنچتے ہیں تو سیٹلائٹ نظام میں خلل ڈال سکتے ہیں اور آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں (آرورا) کا نظارہ پیدا کرتے ہیں