طاقتور طوفان چندرا کے برطانیہ سے ٹکرانے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

لندن (آ ئی این پی )خطرناک ہوائوں اور شدید بارشوں کو اپنے اندر سمیٹے طوفان چندرا  برطانیہ سے ٹکرانے والا ہے۔ یہ رواں سال برطانیہ سے ٹکرانے والا تیسرا بڑا طوفان ہوگا، جس کے پیشِ نظر حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔