واشنگٹن (آئی این پی )بھارتی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اوربین الاقوامی خلائی سٹیشن پر سوار اس کے ساتھی عملے کے ارکان نئے سال کا منفرد جشن کاتجربہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔Expedition 72 کا عملہ 2025 میں تقریبا 400 کلومیٹر کی بلندی پر چڑھ کرزمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے 16 بار سورج نکلنے اور غروب ہونے کا مشاہدہ کرے گا۔سنیتا ولیمز آئی ایس ایس کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔