حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا‘ پہاڑی راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں