ہائپر مال میںآگ رات گئے لگی‘عراقی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا
بغداد(آئی این پی ) مشرقی عراقی شہر کوت میں ایک شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم60 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے صوبہ واسط کے گورنر محمد المیاحی نے سرکاری خبر رساں ا دارے کو بتایا شاپنگ سینٹر میں المناک آتشزدگی کے باعث شہدا اور زخمیوں کی تعداد تقریبا 60 تک پہنچ چکی ہے۔ہائپر مال میںآگ رات گئے بھڑکی، جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔